اکتوبر 30, 2026

غزہ میں خان یونس کے اسکول سے ایک ہزار پاؤنڈ وزنی بم برآمد

غزہ کے علاقے خان یونس کے ایک اسکول سے ایک ہزار پاؤنڈ وزنی بم برآمد ہوا ہے۔اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے مطابق خان یونس کے اسکولوں اور سڑکوں سے بڑی تعداد میں بارودی سامان ملا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ امدادی ایجنسی کا کہنا ہے کہ غزہ کے علاقے خان یونس میں گزشتہ چھ ماہ میں اسرائیلی فوج نے آپریشن کیا تھا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ ہفتے غزہ کے علاقے خان یونس سے افواج کی واپسی کا اعلان کیا تھا۔