اکتوبر 30, 2026

اسرائیل کا پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے پر زور

اسرائیلی وزیرخارجہ نے ایران کے میزائل پروگرام پر پابندیاں لگانے اور ایران کی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کیلئے مختلف ملکوں پر زور دیا ہے۔اسرائیلی وزیر خارجہ کے مطابق انہوں نے 32 ممالک کو خطوط بھیجے اور متعدد ہم منصبوں سے ایران پر پابندیوں کیلئے بات کی۔انہوں نے کہا کہ ایران کو روکنے اور کمزور کرنے کےلیے ایک طریقہ ہے، تہران کو ابھی روکنا چاہیے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔انکے مطابق جی سیون رکن ممالک پہلے ہی ایران کے خلاف مربوط اقدامات کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔