اپریل 29, 2026

گجرات:ضمنی انتخابات حلقہ پی پی32میں جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی حافظ محمداقبال کی انتخابی مہم بھرپورانداز میں جاری

گجرات(ارشد علی سے)ضمنی انتخابات حلقہ پی پی32میں جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی حافظ محمداقبال کی انتخابی مہم بھرپورطریقے سے جاری ہے حافظ محمد اقبال حلقہ کی عوام سے بھرپوررابطہ کررہے ہیں اورانتخابی مہم چلارہے ہیں حافظ اقبال نے کہاہے کہ انشاء اللہ ضمنی انتخابات میں ترازو نشان واضح اکثریت سے کامیاب ہوگا گزشتہ روز کنجاہ شادیوال سرگودھاروڈ گجرات دھارووال،کھٹالہ میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے انتخابی مہم چلائی راجہ ساجد شریف حاجی محمد اسلم جاوید قاسم آباد و دیگر نے سرگودھا روڈ پر تاجروں سے ڈور ٹو ڈور مہم چلائی پمفلٹ بروشر ترازو نشان کے کتابچے تقسیم کئے