اپریل 18, 2026

کھاریاں: ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس , کنورژن فیسوں کے حوالے سے28 کیس پیش

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار سے)گُجرات ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈِپٹی کمشنر صفدر حسین وِرک منعقد ہوا، اجلاس میں مجموعی طور پر نقشہ جات منظوری، کنورژن فیسوں کے حوالے سے28 کیس پیش کئے گئے،اجلاس میں مُختلف تکنیکی پہلوؤں اور قواعد و ضوابط کا جائزہ لینے کے بعد قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے کیسز کی منظوری دے دی گئی، جبکہ قواعد و ضوابط اور شرائط پر پورا نہ اترنے والے کیسز کو مزید کاروائی کے لئے موخر کردیا گیا۔ اجلاس میں میونسپل کارپوریشن گُجرات کے 6، کُنجاہ کا 1، اور ضِلع کونسل کی طرف سے 8، میونسپل کمیٹی ڈِنگہ کا 1 کیسں منظوری کے لئے پیش کئے گئے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین وِرک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضِلع گُجرات کے ماسٹر پلان پر عملدرآمد جاری ہے، کمرشل سرگرمیوں کا فروغ ناگزیر ہے، نقشہ جات، کنورژن فیسوں کی منظوری سے قبل تمام قواعدو ضوابط کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور خاص طور پر پارکنگ کی جگہ فراہم کئے بغیر کوئی نقشہ منظور نہ کیا جائے۔ڈپٹی کمشنرصفدر حسین وِرک نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی ایک موثرفورم ہے جسے مِمبران کی مشاورت سے مزید فعال کیا تاکہ مستقبل کی منصوبہ سازی میں کوئی ابہام باقی نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ممبران آزادانہ طور پر اس کمیٹی میں اپنی آراء دیں تاکہ بہتر فیصلے کئے جا سکیں۔اجلاس میں چیف افسران میونسپل کمیٹیزسمیت ٹریفک پولیس، ہائی ویز بلڈنگ، ہاؤسنگ، ماحولیات اور دیگر متعلقہ محکموں کے حُکام نے شِرکت کی۔