جہلم(چوہدری عابد محمود)جہلم پولیس کے 2 ہونہار، فرض شناس کرائم فائٹر اسسٹنٹ سب انسپکٹر ز کو سب انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی، شہریوں کی جانب سے دونوں پولیس افسران کو مبارک باد، تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس کے 2 ہونہار فرض شناس، کرائم فائٹر اسسٹنٹ سب انسپکٹر مرزا محمد فیاض، اسسٹنٹ سب انسپکٹر مرزا صداقت حسین کو سب انسپکٹر زکے عہدوں پر ترقی دے دی گئی، شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی، کارروباری، مذہبی و شہری تنظیموں کے عمائدین نے دونوں پولیس افسران کو مبارک باد پیش کیں۔




