گجرات ( ) ایف آئی اے گجرات سرکل کی بڑی کاروائیاںحوالہ ہنڈی اور ممنوعہ ادویات کی خریدوفروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کاروائیوں میں 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے گرفتار ملزمان میں بلال اسحاق اور عمران اسحاق شامل ھیں ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث تھےچھاپے کے دوران ملزمان سے 5 لاکھ پاکستانی روپے برآمد ھوئے جبکہ غیر ملکی کرنسی کی مد میں 5500 عراقی دینار، 850 سعودی ریال ، 370 ترکش لیرا ، 335 ملائشین رنگٹ برآمد ہوئےملزمان سے حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد ھوئے ھیں جبکہ دوسری کاروائی گجرات میں جی ٹی روڈ پر واقع فارمیسی پر کی گئی فارمیسی سے ذائد المعیاد اور ممنوعہ ادویات برآمد ھوئیں ممنوعہ ادویات قبضے میں لے کر کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہےکاروائی ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ عمل میں لائی گئی





