اپریل 18, 2026

عبدالستار سندھو کو APRNS کا مرکزی ڈپٹی کوآرڈینیٹرمقرر کر دیا گیا

اسلام آباد (پریس ریلیز ) آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS(رجسٹرڈ)کے جنرل سیکرٹری قسور روحانی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی صدر غلام مرتضیٰ جٹ نے مشاورت کے بعد معروف اور معتبر صحافی عبدالستار سندھو ،پبلشر و چیف ایڈیٹر، روزنامہ اخبار دیانت رحیم یار خان/ گھوٹکی کو APRNS کا مرکزی ڈپٹی کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا عبدالستار سندھو نے بطور مرکزی ڈپٹی کوآرڈینیٹر APRNS ذمہ داری کا چارج سنبھال کر تنظیمی کام کا آغاز کر دیا ہے۔