گجرات(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے کہا کہ کھاریاں سیالکوٹ موٹروے پر تیزی سے کام جاری ہے، موٹروے کی تکمیل میں حائل روکاوٹوں کو فوری دور کیا جارہا ہے، موٹروے کی راہ میں آنے والی بلڈنگز، زرعی اراضی کے مالکان کو جلد معاوضہ جات کی ادائیگی کی جائے گی، مالکان کو مارکیٹ ریٹس کے مطابق معاوضہ جات کی ادائیگی ممکن بنائی جاہے گی، ان خیالات کا اظہار این ایچ اے کے حکام کے ساتھ موٹروے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ موٹروے کی تعیمر سے کھاریاں، گجرات کے شہریوں کو سفر میں آسانی ہوگی، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قائم کردہ کمیٹی اراضی، بلڈنگز کی لاگت کا تخمینہ لگا رہی ہے، جلد ہی معاوضہ جات کا آغاز کردیا جائے گا، موٹروے ضلع گجرات کے لیے ایک اہم منصوبہ ہے،منصوبہ کی تکمیل کے لئے ضلعی انتظامیہ متعلقہ محکموں کی مکمل معاونت کرے گی، منصوبے کی تکمیل میں حائل تمام رکاوٹ فوری دور کی جائیں، متعلقہ محکمے موٹروے کے حوالے سے زیر التوا امور فوری نمٹائیں تاکہ منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جاسکے، ریونیو ڈیپارٹمنٹ، محکمہ جنگلات سروے کے دوران این ایچ اے حکام کی معاونت کریں۔




