اکتوبر 2, 2026

جرمنی میں امریکی فضائی اڈے کے قریب ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

جرمنی میں واقع امریکی فضائی اڈے (اسپانگڈاہلیم ائیر بیس) کے قریب ایک امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہو کر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ائیر بیس کے ترجمان نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پائلٹ بروقت اور بحفاظت طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا، تاہم وہ زخمی ہوا ہے جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق یہ حادثہ ایک ایسے حساس وقت میں پیش آیا ہے جب اسی جرمن ائیر بیس سے کچھ ہی دیر قبل 12 ایف 16 لڑاکا طیارے مشرق وسطیٰ کے لیے روانہ ہوئے تھے، تاہم حکام کی جانب سے تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا گرنے والا طیارہ اسی قافلے سے تعلق رکھتا تھا یا نہیں۔