اکتوبر 2, 2026

وائٹ ہاؤس کا ‘ٹرمپ ٹی وی’ کے نام سے 24 گھنٹے کا نیا چینل یوٹیوب اور ویب سائٹ پر لانچ

وائٹ ہاؤس نے یوٹیوب اور اپنی سرکاری ویب سائٹ پر ’ٹرمپ ٹی وی‘ کے نام سے 24 گھنٹے چلنے والا نیا چینل لانچ کر دیا ہے، جس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقاریر، اہم بیانات اور انتظامیہ کی نمایاں ویڈیوز رئیل ٹائم اپ ڈیٹس کے ساتھ نشر کی جائیں گی۔ وائٹ ہاؤس حکام کے مطابق اس پلیٹ فارم کے ذریعے انتظامیہ براہ راست عوام تک اپنا مواد پہنچائے گی۔

واضح رہے کہ یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ نے گزشتہ دنوں سی این این سمیت 3 بڑے میڈیا اداروں کے نمائندوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی، جس کے ردعمل میں امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس نے احتجاجاً ٹرمپ کی کوریج پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔