ستمبر 10, 2026

آبنائے ہرمز کا کھلنا امریکی شرائط ماننے سے مشروط، پاسداران انقلاب کا بیان

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے دوبارہ کھلنے کا مکمل انحصار امریکا کی جانب سے ایران کی تمام شرائط قبول کرنے پر ہے۔ ایک بیان میں ترجمان نے واضح کیا ہے کہ اس معاملے کا ایران اور عمان کے درمیان جاری مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے اور آبنائے ہرمز کو کھولنا ایران کے مخصوص طریقۂ کار اور شرائط سے مشروط ہے۔

ترجمان پاسداران انقلاب نے مزید کہا کہ تہران اپنے مؤقف پر قائم ہے اور اس اہم اسٹریٹجک گزرگاہ کو بحال کرنے کے لیے واشنگٹن کو ایرانی مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے۔ بین الاقوامی امور کے ماہرین اس بیان کو خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں۔