پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان مکہ میں ایک تاریخی اور اہم دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے جس پر تینوں ممالک کے سربراہانِ مملکت نے باضابطہ دستخط کر دیے ہیں۔ اس تاریخی معاہدے کی خوشی میں پاکستان بھر میں جوش و خروش عروج پر ہے، جہاں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایوانِ صدر، وزیراعظم ہاؤس اور پارلیمنٹ کی عمارتوں سمیت صوبائی شہروں کو شاندار انداز میں سجا دیا گیا ہے جبکہ اہم شاہراہوں پر تینوں ملکوں کے پرچم اور خیرمقدمی بینرز آویزاں ہیں۔

ملک بھر کی اہم شاہراہوں اور ڈیجیٹل اسکرینز پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کی قیادت کی تصاویر کے ساتھ "امن، سلامتی اور استقامت” کا خوبصورت اور پُرامن ٹیگ لائن نمایاں کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سعودی دارالحکومت ریاض سمیت دیگر شہروں میں بھی اس دفاعی معاہدے کی خوشی میں نمایاں ترین مقامات اور ٹاورز کو تینوں ممالک کے جھنڈوں سے سجا دیا گیا ہے جو خطے میں امن اور مضبوط اتحاد کا عزم ظاہر کرتا ہے۔




