گورنمنٹ ہائی سکول کھاریاں میں یومِ استحصال کشمیر کی تقریب، طلبہ و اساتذہ کا کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی

کھاریاں (طاہر اقبال) گورنمنٹ ہائی سکول کھاریاں میں 5 اگست یومِ استحصال کشمیر کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پرنسپل سید محسن نصیر شاہ نے کی۔ تقریب میں اساتذہ کرام اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر اساتذہ اور طلبہ نے اپنے خطابات میں کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و جبر اور کشمیری عوام کو درپیش مشکلات کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا۔ طلبہ نے کشمیر کے موضوع پر ملی نغمے اور ٹیبلوز بھی پیش کیے جنہیں شرکاء نے سراہا۔

تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سید محسن نصیر شاہ نے کشمیر کی تاریخی جدوجہدِ آزادی اور بھارتی اقدامات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ان شاء اللہ ایک دن کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ تقریب کے اختتام پر شہداء کے درجات کی بلندی، جدوجہدِ آزادی کی کامیابی، ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ اساتذہ اور طلبہ نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی بھی نکالی۔

Exit mobile version