کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) 54ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیرِ تربیت پروبیشنری افسران کے وفد نے ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی سے ملاقات کی اور ضلع گجرات میں جاری ضلعی تربیتی پروگرام کے دوران مختلف سرکاری محکموں اور ترقیاتی منصوبوں کے مطالعاتی دوروں پر اپنے تاثرات اور فیڈبیک پیش کیا۔ وفد نے بتایا کہ انہیں ضلع گجرات کے مختلف اداروں کے انتظامی امور، عوامی خدمات اور ترقیاتی منصوبوں کا قریب سے مشاہدہ کرنے کا موقع ملا، جس سے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوا اور ضلعی انتظامیہ کے عملی نظام کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد ملی۔

وفد نے پبی فاریسٹ کے دورے کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام، عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال، واسا گجرات اور دیگر سرکاری محکموں کے مطالعاتی دورے بھی معلوماتی اور عملی تربیت کے حوالے سے انتہائی مفید ثابت ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی نے وفد کے تاثرات کو سراہتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وفد کی قیادت عبدالمجید نے کی، جبکہ ابیرا شاہد (ڈپٹی لیڈر)، شارون نذیر، اسفندیار خان یوسفزئی، محمد آصف، سمویہ زمان، ثمین احمد اور سعد بشیر (میڈیا کوآرڈینیٹر) بھی وفد میں شامل تھے۔