یومِ استحصال کشمیر: کھاریاں میں اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل کی قیادت میں یکجہتی کشمیر ریلی، بھارتی مظالم کی مذمت

کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار ) کھاریاں؛ اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل کی قیادت میں آج 5 اگست کو مظلوم کشمیری بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک پروقار اور عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔کھاریاں ریلی میں صحافی برادران، سول سوسائٹی کے نمائندوں، مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور اہلکاران نے بھرپور شرکت کی اور کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔


​اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل اور دیگر شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کا دن مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی غصب اور مظالم کے خلاف احتجاج کا دن ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کا ہر شہری اپنے کشمیری بھائیوں کے حقِ خودارادیت اور آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے اور ان کی اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ ​ریلی کے اختتام پر مقبوضہ کشمیر کی آزادی، شہداء کے درجات کی بلندی اور ملک و ملت کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصا دعا کی گئی۔

Exit mobile version