ڈی پی او گجرات اختر فاروق کا تھانہ صدر کھاریاں کا دورہ، شہریوں کو بہترین پولیس سروسز فراہم کرنے کی ہدایت

کھاریاں (ایم عمر) ڈی پی او گجرات اختر فاروق نے پولیس اسٹیشن صدر کھاریاں وزٹ کیا، جہاں انہوں نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، عملے کی کارکردگی اور سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران و عملے کو ہدایت کی کہ شہریوں کو بروقت، شفاف اور خوش اخلاقی کے ساتھ خدمات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔ انہوں نے تھانہ جات کی تفصیلی انسپیکشن کی۔ وزٹ کے دوران انہوں نے پولیس افسران و اہلکاروں کی حاضری، تھانہ ریکارڈ، مال خانہ، فرنٹ ڈیسک، حوالات اور مجموعی صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ریکارڈ کی درستگی، تھانے کے نظم و ضبط اور صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او گجرات نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے، تھانوں میں آنے والے سائلین کو بروقت انصاف اور بہترین پولیس سروسز کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، جبکہ تھانہ جات میں صفائی، نظم و ضبط اور ریکارڈ کی تکمیل پر خصوصی توجہ دی جائے۔

Exit mobile version