ابوظبی میں جاری ورلڈ جوجِٹسو چیمپئن شپ کی ماسٹرز کیٹیگری میں پاکستان نے پہلی بار شرکت کر کے شاندار کارکردگی دکھائی اور پہلے ہی ایونٹ میں 2 گولڈ میڈلز جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ چیمپئن شپ کے ماسٹرز کیٹیگری کے ڈیو اور ڈیو شو ایونٹس میں سابق ایشین چیمپئن ابو ہریرہ اور محمد عمار نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔
علاوہ ازیں، محمد یوسف اور محمد عمر نے انڈر 21 ڈیو کیٹیگری میں پاکستان کے لیے برانز میڈل حاصل کیا۔ پاکستان جوجِٹسو فیڈریشن کے چیئرمین خلیل احمد خان نے شاندار کامیابی پر قومی ایتھلیٹس کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
