اگست 4, 2026

آئی سی سی نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر امریکی کرکٹر پر 8 سال کی پابندی عائد کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر امریکا کے کرکٹر بودوگم اخیلیش ریڈی پر تمام قسم کی کرکٹ سے 8 سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس کھلاڑی نے ابوظبی ٹی ٹین لیگ 2025 کے دوران آئی سی سی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی تین مرتبہ خلاف ورزیاں کی تھیں، جن پر سخت ایکشن لیا گیا ہے۔

کرکٹ کونسل کے مطابق بودوگم اخیلیش ریڈی پر عائد کی جانے والی اس پابندی کا باقاعدہ آغاز 21 نومبر 2025 سے ہو چکا ہے، جس کے تحت وہ آئندہ آٹھ سال تک کسی بھی سطح کی کرکٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ اس کارروائی کا مقصد کھیل کو کرپشن اور بدعنوانی سے پاک رکھنا اور کھلاڑیوں کو ضابطہ اخلاق کی سختی سے پابندی کا درس دینا ہے۔