ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین نے ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا نے مدت ختم ہونے سے پہلے حملہ کیا اور آبنائے ہرمز کی بندش امریکی وعدوں کی خلاف ورزی سے جڑی ہے، جبکہ امریکا نے ایم او یو کے تحت بحری آمدورفت بحالی کی اجازت بھی نہیں دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران عمان کے ساتھ نئے بحری راستے پر بات کر رہا ہے، تاہم آبنائے ہرمز کھولنا عمان سے مذاکرات سے الگ معاملہ ہے۔ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی کہا تھا کہ آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایران اور عمان کے درمیان مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہو گئے ہیں، جو ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکا کی جانب سے سفارت کاری کو موقع دینے کی غرض سے ایران پر ممکنہ حملہ روکنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی، ایرانی وزارت خارجہ
