حلقہ پی پی 34 میں ای بس سروس کا آغاز، ستمبر تک ڈنگہ تک توسیع ہوگی: چوہدری اخلاق احمد رنیاں

ڈنگہ (سٹی رپورٹر) صدر مسلم لیگ ق تحصیل کھاریاں‘ راہنما مسلم لیگ ق چوہدری اخلاق احمد رنیاں نے ضلع گجرات میں ای بسوں کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی مسلسل کاوش کے باعث ضلع گجرات کو ملنے والی 8 ای بسوں کے لئے جو صرف دو ابتدائی روڈ چنے گئے ان میں سے ایک حلقہ پی پی 34 کو ملا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی 34 کے شہر منگووال سے گجرات روٹ کے لئے ای بسوں نے سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ بسیں منگووال سے گجرات روڈ پر سفر کریں گی۔

جن میں معذور افراد کی بسوں میں سواری‘ بزرگوں کے چڑھنے اور اترنے کی سہولت ہو گی۔ منگووال سے گجرات کا کرایہ صرف 20 روپے ہو گا۔ چوہدری اخلاق احمد رنیاں نے کہا کہ حلقہ پی پی 34 کو ضلع بھر میں پہلی سہولت فراہم کرنے پر ہم صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین‘ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس ہولت کے لئے چوہدری اعجاز احمد رنیاں کے حلقہ پی پی 34 کا انتخاب سب سے پہلے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ستمبر کے پہلے ہفتے تک گجرات ڈنگہ ای بسوں کا بھی آغاز ہو جائے گا۔

Exit mobile version