پاکستان نے جنوبی کوریا کو دوسرے ہاکی ٹیسٹ میں بھی شکست دے دی، سیریز میں دو صفر کی برتری

پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہاکی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی ہے۔ اس میچ میں پاکستان کی جانب سے ابوبکر نے 2 اور عبد الرحمان نے 1 گول اسکور کیا۔ چار ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز میں پاکستان کو اب 2 صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے، جبکہ یاد رہے کہ پہلے میچ میں بھی پاکستانی ٹیم نے مہمان ٹیم کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے ہی شکست دی تھی۔

Exit mobile version