کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) آزاد کشمیر الیکشن کے سلسلے میں کھاریاں سے چوہدری فرخ مجید گروپ نے شاندار کامیابی حاصل کر لی ہے۔ کھاریاں سٹی کے دو اہم پولنگ اسٹیشنز پر مرحوم چوہدری فرخ مجید کے صاحبزادے چوہدری علی فرخ کی بہترین کاوشوں اور متحرک حکمت عملی کی بدولت مسلم لیگ (ق) کے امیدوار چوہدری محمد اکبر ابراہیم کو اپنے مد مقابل کے مقابلے میں 55 ووٹوں کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوئی۔
اس کامیابی کے بعد حلقے میں چوہدری فرخ مجید گروپ کے حامیوں میں جشن کا ماحول ہے اور کارکنان کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سیاسی حلقوں کی طرف سے بھی چوہدری علی فرخ اور ان کی ٹیم کی محنت کو بھرپور سراہا جا رہا ہے، جس نے اس کڑے مقابلے میں پارٹی امیدوار کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔




