کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ضلع بھر میں فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کے لیے کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز 30 فوڈ بزنسز کا معائنہ کیا۔ اس دوران قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے 21 فوڈ پوائنٹس کو بہتری کے نوٹسز جاری کیے گئے، جبکہ دیگر خلاف ورزیوں پر 3 فوڈ بزنسز کو مجموعی طور پر 26 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
کارروائی کے دوران مضر صحت ثابت ہونے پر 25 لیٹر غیر معیاری دودھ کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور خوراک کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔




