اگست 4, 2026

آزاد جموں و کشمیر عام انتخابات 2026: حلقہ ایل اے 38 جموں 5 کے غیر حتمی نتائج جاری، ن لیگ کے ذیشان علی کامیاب

رپورٹ: عمر شیخ

دفتر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گجرات / ریٹرننگ آفیسر حلقہ ایل اے 38 جموں 5 کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی عام انتخابات 2026 کے غیر حتمی نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ اس حلقے میں کل پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 115، کل ووٹرز 50225 جبکہ ڈالے گئے کل ووٹس کی تعداد 26647 رہی، اور ٹرن آؤٹ 53 فیصد رہا جس میں 26199 درست اور 448 مسترد شدہ ووٹس شامل ہیں۔

جاری کردہ نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ذیشان علی (شیر کا نشان) 13652 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے اور کامیاب قرار پائے، جبکہ پاکستان مسلم لیگ (AJK) کے محمد اکبر چوہدری (ٹریکٹر کا نشان) 9523 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس کے علاوہ جماعت اسلامی کے محمد عمر صدیق نے 1755 ووٹ حاصل کیے۔