منڈی بہاءالدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین کامران عامر خان کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں گھروں، پلازوں اور دیگر عمارتوں کی چھتوں پر قائم کبوتروں کے جنگلے ہٹانے کے لیے دی گئی 4 روز کی ڈیڈ لائن میں اب صرف 2 دن کی مہلت باقی رہ گئی ہے۔ ڈی پی او نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر تمام شہری رضاکارانہ طور پر اپنے جنگلے ہٹا لیں، بصورت دیگر مہلت ختم ہونے کے بعد ضلع بھر میں ایک وسیع اور خصوصی کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا جائے گا۔
خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کیے جائیں گے۔ ڈی پی او کامران عامر خان نے شہریوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ عوامی مفاد کا تحفظ کیا جا سکے، کیونکہ قانون پر بلاامتیاز عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔




