ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایران اور عمان کے درمیان جاری مذاکرات اپنے آخری اور حتمی مراحل میں داخل ہو گئے ہیں۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا یہ اہم بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا کی جانب سے سفارت کاری کو ایک اور موقع دینے کی غرض سے ایران پر ممکنہ حملہ عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
اس پیش رفت سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر رابطوں میں تیزی کا اشارہ ملتا ہے، جبکہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ مبصرین کی نظریں اس بات پر ہیں کہ ان مذاکرات کے نتیجے میں آبنائے ہرمز کے حوالے سے کیا نئے فیصلے سامنے آتے ہیں۔
