کھاریاں: چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوسوں کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) ڈی سی گجرات نورالعین کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون کی زیر صدارت چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر جلوسوں کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ ڈی ایس پیز اور جلوسوں کے منتظمین نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکیورٹی، ٹریفک اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اور اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ جہاں ضرورت ہوگی، حکومت کی جانب سے جلوس کے شرکاء کے لیے مفت ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی۔

Exit mobile version