جدہ میں سینئر صحافی سید مسرت خلیل علیل، مختلف صحافتی تنظیموں کی جلد صحت یابی کی دعا

سعودی عرب (ادریس احمد سے ) سعودی عرب کے شہر جدہ میں مقیم سینئر صحافی اور سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی (APP) کے نمائندہ سید مسرت خلیل اچانک علیل ہوگئے، جس پر انہیں فوری طور پر جدہ کے ایک مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سید مسرت خلیل کی طبیعت پہلے کی نسبت بہتر ہے اور ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی ان کا علاج جاری ہے،دریں اثناء پاکستان اوورسیز میڈیا فورم اور میڈیا کاؤنٹر نیوز نیٹ ورک پاکستان کے اراکین نے سید مسرت خلیل کی علالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سید مسرت خلیل کو کامل صحت و تندرستی عطا فرمائے، انہیں جلد از جلد صحت یاب کرکے دوبارہ اپنی صحافتی ذمہ داریاں انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین.
۔۔۔۔۔۔۔۔

Exit mobile version