حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرتے ہوئے 31 جولائی کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 394 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 336 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے گزشتہ روز بھی ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 24 پیسے کا اضافہ کیا تھا جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 75 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم تازہ نوٹیفکیشن کے بعد دونوں اہم ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
