متحدہ عرب امارات نے قانونی اور عدالتی معاملات میں مصنوعی ذہانت (AI) کا نظام متعارف کرا دیا

ابوظبی: عرب امارات نے قانونی اور عدالتی امور کو مزید بہتر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک نیا عدالتی پلیٹ فارم متعارف کروا دیا ہے، جو مقدمات کی کارروائی کو تیز اور قانونی خدمات کو زیادہ مؤثر بنائے گا۔ اماراتی حکام کے مطابق یہ جدید اے آئی عدالتی نظام ججز کی معاونت کے لیے تیار کیا گیا ہے، تاہم تمام مقدمات میں حتمی فیصلہ صرف انسانی ججز ہی کریں گے۔

اس تاریخی اقدام کے حوالے سے نائب صدر امارات شیخ منصور بن زاید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ پلیٹ فارم انصاف کے شعبے میں ایک بڑی کامیابی ہے، جو قانونی تحقیق، عدالتی دستاویزات کی تیاری اور پیچیدہ مقدمات کے تجزیے میں ججز کی بھرپور معاونت کرے گا۔

Exit mobile version