امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ دوسری جنگ بندی کے بعد پہلی بار ایران نے مشرق وسطیٰ میں واقع امریکی اڈوں پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کر دیا ہے۔ امریکی فوج اور میڈیا کے مطابق ایران کی حدود سے داغے جانے والے ان متعدد بیلسٹک میزائلو ں کا ہدف اردن میں قائم امریکی اڈا تھا، تاہم امریکی فضائی دفاعی نظام اور اردن کی فضاؤں میں ہونے والے دفاعی اقدامات نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان میزائلوں کو فضا میں ہی ناکام بنا دیا اور میزائل حملے کے دوران فضاؤں میں شدید دھماکے سنے گئے۔
دوسری جانب روسی میڈیا نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران کی جانب سے امریکی اڈوں پر میزائلوں سے حملے کیے گئے ہیں۔ ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے کیے جانے والے اس حملے کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد ایک اہم اور کشیدگی بڑھانے والا موڑ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ امریکی فوج نے صورتحال پر قابو پانے اور اپنے اڈوں کے دفاع کی تصدیق کی ہے۔
