چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک کے انکم ٹیکس گوشوارے طلب کر لیے

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے مالی سال یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک کے سالانہ آمدن کے انکم ٹیکس گوشوارے آج سے طلب کر لیے ہیں۔ پاکستان بھر کے قابلِ ٹیکس آمدن کے سالانہ ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2026 مقرر کی گئی ہے، جس کے دوران شہری اپنے گوشوارے جمع کرا سکیں گے۔

ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس (ترمیم شدہ) 2001 کے تحت جمع کرائے جانے والے ان تمام گوشواروں کی تفصیلی جانچ پڑتال کرنے کا مجاز ادارہ ایف بی آر خود ہوگا۔ حکام کی جانب سے تمام ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اندر اپنے گوشوارے جمع کرانے کے عمل کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی قانونی دشواری سے بچا جا سکے۔

Exit mobile version