جولائی 29, 2026

کاکروچ جنتا پارٹی کی گرفتار نوجوانوں کی رہائی نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ سڑکوں پر آنے کی دھمکی

بھارت میں نوجوانوں کی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے مظاہرین کی فوری رہائی نہ ہونے کی صورت میں ایک بار پھر سڑکوں پر احتجاج شروع کرنے کی سخت دھمکی دی ہے۔ ترجمان سی جے پی اشوتوش رنکا نے اپنے ایک بیان میں خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پہلے ہی یہ خطرہ تھا کہ احتجاج ختم ہونے کے بعد طلبہ کو جھوٹے مقدمات میں دوبارہ گرفتار کر لیا جائے گا۔

اشوتوش رنکا نے حکومت کو واضح انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی وعدوں کے مطابق اگر کل تک مختلف ریاستوں میں گرفتار تمام مظاہرین کو رہا نہ کیا گیا، ان کے خلاف درج ایف آئی آر خارج نہ کی گئیں اور مزید مقدمات درج کرنے کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو پارٹی کے پاس احتجاج کا راستہ دوبارہ اپنانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنے وعدوں پر فوری عمل درآمد کرے بصورت دیگر پیدا ہونے والے حالات کی ذمہ دار خود ہوگی۔