کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) سابق ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ اور سابق چیئرمین ضلع کونسل گجرات چوہدری محمد علی تنویر نے تاج محل کھاریاں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حاجی محمد اسلم خان سابق چیئرمین کھاریاں، شیخ محمد حفیظ، چوہدری عرفان نصیر مرالہ سابق نائب تحصیل ناظم، اور چوہدری کامران منظور سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آزاد کشمیر الیکشن کمپین کے حوالے سے حلقہ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
بعدازاں، رہنماؤں نے جنڈانوالہ میں حلقہ ایل اے 38 جموں 5 سے امیدوار چوہدری ذیشان یونس کی حمایت میں منعقدہ ایک پروقار کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔ اس موقع پر چوہدری ہمایوں بابر امریکہ، چوہدری محمد زریاب خان، ٹکہ خاں کوٹلہ، چوہدری یوسف چن اور ملک نوید بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔





