کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) موسلادھار بارش کے بعد عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں جمع ہونے والے بارشی پانی کو ضلعی انتظامیہ، واسا گجرات اور متعلقہ اداروں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے۔ اس وقت ہسپتال میں پانی کا نام و نشان نہیں ہے، اور ضلعی انتظامیہ بالخصوص ڈپٹی کمشنر نور العین قریشی اس بروقت اقدام پر خراج تحسین کی مستحق ہیں۔





