جولائی 27, 2026

جماعتِ اسلامی کھاریاں کا اجتماعِ ارکان: تین نئے رفقاء نے رکنیت کا حلف اٹھا لیا

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) جماعتِ اسلامی کھاریاں کے زیراہتمام منعقدہ اجتماعِ ارکان میں تین نئے رفقاء عامر بھٹی، فیصل علی اور اویس عمران نے باضابطہ طور پر رکنیت کا حلف اٹھایا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات چوہدری انصر محمود ایڈووکیٹ اور امیر جماعت اسلامی کھاریاں چوہدری عمران انور نے نئے شامل ہونے والے ارکان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں دینِ حق کی جدوجہد میں استقامت اور اخلاص عطا فرمائے۔ رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دینِ اسلام کی سربلندی اور انسانیت کی بھلائی کے لیے خلوصِ نیت کے ساتھ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔