جوڑا(پریس ریلیز) تحریکِ منہاج القرآن تحصیلی حلقہ جوڑا کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان ورکرز کنونشن بعنوان "ربطِ رسالت ﷺ سیمینار” مورخہ 25 جولائی، بروز ہفتہ، کینال ویو مارکی میں رانا قیصر حسین زرگر (صدر تحریکِ منہاج القرآن تحصیلی حلقہ جوڑا) اور محمد قاسم قادری (ناظم تحریکِ منہاج القرآن تحصیلی حلقہ جوڑا) کی زیرِ قیادت منعقد ہوا۔ اس بابرکت پروگرام میں علامہ رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظمِ تنظیمات، سنٹرل پنجاب) نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت فرمائی۔
پروگرام میں سید ہارون شاہ بخاری (صدر تحریکِ منہاج القرآن ضلع گجرات)، زاہد صدیقی (ناظم تحریکِ منہاج القرآن ضلع گجرات)، حاجی محمد اکرم (ناظم ڈویژن گجرات)، حاجی محمد یونس قادری (نائب ناظم تحریکِ منہاج القرآن ضلع گجرات)، صوفی وارث قادری ، وحید اقبال قادری ، علامہ نجیب اکرم قادری ، میاں الطاف حسین اور چوہدری صداقت حسین نے خصوصی شرکت کی۔
مہمانانِ گرامی کی آمد پر رانا قیصر حسین زرگر کی قیادت میں تحریکِ منہاج القرآن تحصیلی حلقہ جوڑا کی ٹیم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
پروگرام میں تحریکِ منہاج القرآن تحصیلی حلقہ ڈنگہ کے وفد نے بھی شرکت کی، جس میں زیب الحسن قادری (صدر تحریکِ منہاج القرآن تحصیلی حلقہ ڈنگہ)، سید اویس شاہ (ناظم تحریکِ منہاج القرآن تحصیلی حلقہ ڈنگہ) اور علامہ مجاہد حق نواز (ناظم مراکزِ علم، تحصیلی حلقہ ڈنگہ) شامل تھے۔
ورکرز کنونشن میں تحریکِ منہاج القرآن تحصیلی حلقہ جوڑا کی تمام یونین کونسلز سے کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت قاری غلام مصطفیٰ نے حاصل کی، جبکہ محمد اسجد قادری نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔
ڈاکٹر محمد اجمل سیفی (نائب ناظم تحریکِ منہاج القرآن تحصیلی حلقہ جوڑا) نے تنظیم کی اب تک کی کارکردگی رپورٹ پیش کی، جبکہ محمد عبداللہ شہیر انجم (جنرل سیکرٹری، منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیلی حلقہ جوڑا) نے اپنے فورم کی کارکردگی سے شرکاء کو آگاہ کیا۔
"ربطِ رسالت ﷺ سیمینار” کے عنوان سے منعقدہ اس ورکرز کنونشن میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نے نہایت علمی، فکری، تربیتی اور تنظیمی موضوعات پر جامع خطاب فرمایا۔ انہوں نے تحریکِ منہاج القرآن تحصیلی حلقہ جوڑا اور منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیلی حلقہ جوڑا کی شاندار تنظیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پوری ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی۔
پروگرام کے اختتام پر تحریکِ منہاج القرآن تحصیلی حلقہ جوڑا کی جانب سے حاجی محمد یونس قادری ، صوفی وارث قادری ، وحید اقبال قادری اور علامہ نجیب اکرم قادری کو ان کی شاندار تنظیمی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔
آخر میں رانا قیصر حسین زرگر نے تمام معزز مہمانانِ گرامی، ذمہ داران، کارکنان اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے اختتام پر تمام مہمانوں کے اعزاز میں ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا۔





