جولائی 27, 2026

ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی کا موضع کوٹ غلام میں دریائے چناب کے کٹاؤ والے مقام کا دورہ

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی نے موضع کوٹ غلام میں دریائے چناب کے کٹاؤ سے متاثرہ مقام کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایکسین اریگیشن نے حفاظتی اقدامات اور جاری کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ ڈپٹی کمشنر نے پہلے ہی کوٹ غلام پر مزید دو اسٹون اسٹڈز کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کی منظوری دے دی ہے تاکہ دریا کے کٹاؤ کو آبادی کا نقصان کرنے سے مؤثر انداز میں روکا جا سکے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ موقع پر تقریباً 50 ٹرالیاں پتھر موجود ہیں اور حفاظتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی نے ہدایت کی کہ حفاظتی کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں اور مقامی آبادی کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے۔