کڑیانوالہ: بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، تین معصوم بہن بھائی جاں بحق

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) گجرات کے نواحی قصبہ کڑیانوالہ کے محلہ بوڑوالہ میں حالیہ بارشوں کے دوران دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں مکان کی لکڑی سے بنی ہوئی خستہ حال چھت اچانک گر گئی۔ اس افسوسناک حادثے کے نتیجے میں شہری محمد اسلم کے تین کمسن بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے کے نیچے سے بچوں کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں میں 15 سالہ ایمان دختر اسلم، 13 سالہ فلک شیر ولد اسلم اور 11 سالہ علی ولد اسلم شامل ہیں۔ اس المناک حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھائی ہوئی ہے۔

Exit mobile version