تحصیل پریس کلب سرائے عالمگیر کے وفد کا اتفاق پریس کلب کھاریاں کا دورہ، صدر ڈاکٹر تصور حسین مرزا کو مبارکباد

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر کے چیئرمین مجلسِ عاملہ راجہ تنویر آفتاب اور چیئرمین شکایات سیل راجہ امجد محمود نے اتفاق پریس کلب کھاریاں کا دورہ کیا اور گزشتہ ماہ صدر منتخب ہونے والے ڈاکٹر تصور حسین مرزا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر اتفاق پریس کلب کھاریاں کے سرپرستِ اعلیٰ پیر عبدالقیوم چشتی گولڑوی، چیئرمین محفوظ احمد بٹ، صدر ڈاکٹر تصور حسین مرزا، سینئر نائب صدر چوہدری شاہد افضل، چیئرمین آڈٹ آفیسر سید سجاد بخاری، چیئرمین شکایات سیل مظہر حسین ملک، جنرل سیکرٹری خان بختیار گل شہزاد اور فنانس سیکرٹری محمد انعام الحق مرزا بھی موجود تھے۔


ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں دونوں پریس کلبوں کے درمیان باہمی تعاون، صحافتی یکجہتی، مثبت اور ذمہ دار صحافت کے فروغ، پیشہ ورانہ روابط کے استحکام اور باہمی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ مہمانوں نے اتفاق پریس کلب کھاریاں کی نئی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ کلب عوامی مفاد، قومی یکجہتی اور مثبت صحافت کے فروغ میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔

Exit mobile version