پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بطور ٹیچر فرائض سر انجام دینے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ستمبر کے پہلے ہفتے سے لاہور کے اسکولوں میں باقاعدہ تدریس کا آغاز کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ انگلش اور کیمسٹری ان کے پسندیدہ مضامین ہیں، اس لیے وہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری پڑھانے سے ابتدا کریں گے، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ دیگر مضامین کی تدریس بھی ان کے شیڈول کا حصہ ہوگی۔

وزیر تعلیم نے مزید وضاحت کی کہ وہ ہر ہفتے کسی بھی ایک اسکول میں بغیر کسی پیشگی اطلاع کے اچانک پہنچ کر بچوں کو پڑھایا کریں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اساتذہ کی بھرپور عزت کرتے ہیں اور خود استاد بن کر فخر محسوس کریں گے، اس انوکھے اقدام کا مقصد زمینی حقائق اور تعلیمی معیار کو خود جانچ کر تدریسی کمزوریوں کو دور کرنے میں عملی مدد حاصل کرنا ہے۔

Exit mobile version