اگست 2, 2026

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل اور انٹرنیٹ سروس بحال

آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کے گردونواح میں طویل معطلی کے بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کی بحالی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی خصوصی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے علاقے میں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کرنے کے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے، جس سے شہریوں میں پائی جانے والی بے چینی کم ہونے لگی ہے۔ یاد رہے کہ میرپور آزاد کشمیر میں گزشتہ 45 دن سے مسلسل انٹرنیٹ سروس معطل چلی آ رہی تھی، جس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں اور عام زندگی شدید متاثر ہوئی تھی۔

اس پیش رفت کے حوالے سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد مکمل طور پر بحال کر دیا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں مواصلاتی نظام کی بحالی کے حوالے سے بھی ان کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔