اگست 1, 2026

لالہ موسیٰ: باہروال میں مکان کی چھت گرنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق اور باپ زخمی

کھاریاں( قاری نصیر احمد کلیار) موضع باھروال، لالہ موسیٰ میں مکان کی چھت گرنے کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں بارش کے باعث گھر کے ایک کمرے کی لکڑی کے بالوں سے بنی ہوئی چھت اچانک نیچے آ گئی۔ اس حادثے میں 36 سالہ محمد عمران اور ان کا 6 سالہ بیٹا علی عمران ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو عملے کے پہنچنے سے قبل ہی دونوں باپ بیٹے کو ٹراما سینٹر لالہ موسیٰ منتقل کر دیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد 6 سالہ علی عمران کو جاں بحق قرار دے دیا جبکہ والد کو معمولی خراشیں آئیں۔