اگست 2, 2026

ایران کی عسکری کمان کی سخت وارننگ، جوہری تنصیبات پر حملے کی صورت میں امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کا اعلان

ایران کی اعلیٰ مشترکہ عسکری کمان (خاتم الانبیا بریگیڈ) نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تو خطے میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے تمام مفادات کو نشانہ بنایا جائے گا۔ عسکری کمان کا کہنا ہے کہ جوہری تنصیبات پر کسی بھی قسم کا حملہ خطے میں تباہ کن جنگ کے پھیلاؤ کا براہ راست باعث بنے گا۔

یہ سخت ردعمل امریکی صدر ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر جلد حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایرانی اس حملے کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کر سکیں گے۔