صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی دعوت پر چینی وفد کا گجرات کا دورہ، پرتپاک استقبال اور صنعتی مراکز کا معائنہ

کھاریاں ( قاری نصیر احمد کلیار ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی دعوت پر ایک چینی وفد نے گجرات کا اہم دورہ کیا۔ سروس موڑ فلائی اوور پر مسلم لیگ یوتھ ونگ کے قافلے نے چینی وفد کا شاندار اور پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نورالعین بھی موجود تھیں۔

دورے کے دوران صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے چینی وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے گجرات کی صنعتی، تجارتی اور ثقافتی اہمیت سے تفصیلی آگاہ کیا اور بتایا کہ گجرات اپنی مضبوط صنعتی بنیاد، ہنرمند افرادی قوت اور برآمدی صلاحیت کے باعث ملک کی معیشت میں انتہائی نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

بعد ازاں، چینی وفد کو گجرات کی معروف فرنیچر سازی کی صنعت، فین انڈسٹری، گجرات میوزیم اور دیگر اہم صنعتی و تجارتی مراکز کا دورہ بھی کروایا گیا، جہاں مہمان وفد نے مقامی صنعتوں کی پیداوار، جدید ٹیکنالوجی اور باہمی تعاون کے کاروباری مواقع میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

Exit mobile version