پاک اوورسیز میڈیا فورم سعودی عرب کے چیئرمین چوہدری ریاض گھمن کی سعودی عرب واپسی پر پرتپاک استقبال، اہم مشاورتی نشست کا انعقاد

سعودی عرب (ادریس احمد سے ) پاک اوورسیز میڈیا فورم سعودی عرب کے چیئرمین چوہدری ریاض گھمن کی پاکستان سے سعودی عرب واپسی کے موقع پر فورم کے اراکین کی جانب سے ایک شاندار استقبالی و مشاورتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں فورم کے عہدیداران سید مسرت خلیل، چوہدری ریاض گھمن، شعیب الطاف راجہ، ثناء شعیب، فواد احمد سواتی، ساجد یامین، امین فیض، عمر فاروق، مرزا مدثر اور ہنزلہ سواتی نے شرکت کی۔نشست کے دوران چیئرمین چوہدری ریاض گھمن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر فورم کو مزید فعال بنانے اور آئندہ سرگرمیوں، تنظیمی امور اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔شرکاء نے اپنی اپنی قیمتی تجاویز پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک اوورسیز میڈیا فورم ہمیشہ کی طرح سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو متحد رکھنے، ان کے مسائل اجاگر کرنے اور مثبت صحافتی کردار کے ذریعے ان کی موثر نمائندگی جاری رکھے گا۔اجلاس کے اختتام پر پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط و مستحکم تعلقات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاک اوورسیز میڈیا فورم مستقبل میں بھی قومی یکجہتی، اور کمیونٹی کی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔

Exit mobile version