سعودی عرب (ادریس احمد سے ) کے کے پروڈکشن کے زیر اہتمام پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر شاندار ثقافتی و تفریحی پروگرام "ہمارا پاکستان شو” مورخہ 14 اگست بروز جمعہ ایگزیٹ 8، الرمال، تمامہ روڈ، ریاض میں منعقد ہوگا، پروگرام کے منتظمین کے مطابق اس رنگا رنگ تقریب میں ملی نغمے، فیس پینٹنگ، ڈھول، لائیو پاکستانی گیت، بچوں کے لیے خصوصی سرگرمیاں، حنا (مہندی) اور دیگر تفریحی پروگرام شامل ہوں گے، جن کے ذریعے پاکستانی ثقافت اور قومی روایات کو اجاگر کیا جائے گا، تقریب کی میزبانی کے کے پروڈکشن کے روحِ رواں خرم خان کریں گے جبکہ پروگرام میں پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز سماجی، کاروباری اور ثقافتی شخصیات کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے، منتظمین کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد نہ صرف یومِ آزادی کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں منانا ہے بلکہ سعودی عرب میں مقیم مختلف کمیونٹیز کو بھی پاکستانی ثقافت، روایات اور قومی تشخص سے روشناس کروانا ہے، انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام مکمل طور پر مفت (فری انٹری) ہوگا اور پاکستانی کمیونٹی سمیت تمام افراد کو بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اس قومی اور ثقافتی تقریب سے لطف اندوز ہو سکیں۔
یومِ آزادی کے موقع پر "ہمارا پاکستان شو” 14 اگست کو ریاض میں منعقد ہوگا
