کھاریاں (طاہر اقبال) فیصل مرزا منگلیہ کی خصوصی کاوشوں اور مسلسل کوششوں سے دفتر یونین کونسل ملکہ میں نادرا کاؤنٹر قائم کر دیا گیا ہے، جو اب باقاعدہ طور پر فعال (آپریشنل) ہو گیا ہے۔ نادرا کاؤنٹر کے قیام سے یونین کونسل ملکہ اور گردونواح کے عوام کو نادرا سے متعلق مختلف سہولیات کے حصول کے لیے دور دراز علاقوں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا، بلکہ انہیں اپنے علاقے میں ہی ضروری خدمات میسر ہوں گی، جس سے شہریوں کا قیمتی وقت اور سفری اخراجات بھی بچیں گے۔
عوامی حلقوں نے یونین کونسل ملکہ میں نادرا کاؤنٹر کے قیام کو انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے فیصل مرزا منگلیہ کی اس شاندار کاوش کو بھرپور انداز میں سراہا ہے اور یہ امید ظاہر کی ہے کہ اس سہولت سے علاقے کے عوام بھرپور استفادہ کریں گے۔
