نیویارک سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق فرانس کی فٹبال ٹیم کے اسٹار کھلاڑی ایمباپے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈن بوٹ ایوارڈ جیت لیا ہے۔ ایمباپے نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں سب سے زیادہ 10 گول کیے، جبکہ اس کے مقابلے میں ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے 8 گول اسکور کیے۔
اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی ایمباپے 2 مرتبہ گولڈن بوٹ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ یاد رہے کہ ایمباپے نے ورلڈ کپ کے پچھلے ایڈیشن میں بھی سب سے زیادہ گول کرنے پر گولڈن بوٹ ایوارڈ جیتا تھا، اور 2022 کے فیفا ورلڈ کپ میں بھی ایمباپے نے 8 گول کیے تھے۔





