پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان شان مسعود نے گفتگو کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں کامیابی کے لیے معیاری فاسٹ بولر تیار کرنے کی تجویز دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کے تیسرے چوتھے دن بولر ہلکے پڑ جاتے ہیں اور ٹیل اینڈرز ہمارے خلاف رن کر رہے ہیں، جبکہ ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 20 وکٹیں لینی ہیں جس کا مطلب ہے کہ بولنگ اچھی ہونی چاہیے۔
سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ اگر توجہ صرف اسپن بولنگ پر مرکوز رہی تو پاکستان کرکٹ کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اس لیے تمام شعبوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پچیں تیار کی جانی چاہئیں کیونکہ ریڈ بال کرکٹ کی بنیاد جتنی مضبوط ہوگی، کرکٹ اتنی ہی بہتر ہوگی۔
